جماعت احمدیہ امریکہ کا خلافت سووینئر

دو سو سے زائد A4 سائز کے صفحات پر مشتمل جماعت احمدیہ امریکہ کا صد سالہ جشن خلافت سووینئر موصول ہوا ہے۔ متعدد اہم علمی، تربیتی اور معلوماتی مضامین پر مشتمل یہ سووینئر ایک عمدہ پیشکش ہے جس میں اگرچہ تصاویر تو زیادہ نہیں دی گئیں لیکن زیادہ سے زیادہ معلومات کو عبارت اور گرافس کی صورت میں پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ خدمت دین کرنے والی بعض شخصیات کے حوالہ سے چند مضامین بھی اس میں شامل ہیں نیز قبولِ احمدیت کی سعادت حاصل کرنے والے چند افراد کی ایمان افروز داستانیں بھی اِس کی زینت ہیں۔ مکمل طور پر انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اِس سووینئر کو یقینا نواحمدیوں اور صرف انگریزی جاننے والے احمدیوں کے لئے عمدہ تحفہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں