جماعت احمدیہ برطانیہ کا ’’صدسالہ خلافت سوونیئر‘‘
خلافت احمدیہ کے صدسالہ جشن تشکر کے موقعہ پر جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے ایک ضخیم سوونیئر شائع کیا گیا۔ اردو اور انگریزی میں A4 سائز کے پونے چھ سو صفحات پر مشتمل اِس سوونیئر کا کاغذ، طباعت، ڈیزائننگ اور پیشکش نہایت عمدہ ہونے کے علاوہ اسے مضبوط جلد سے بھی مزین کیا گیا ہے۔ہر دو زبانوں میں خلافت احمدیہ سے متعلق بہت سے قیمتی تاریخی مضامین اور سینکڑوں تصاویر (جن میں سے بعض نادر ہیں) شامل اشاعت ہیں۔ خلافت کی عظیم الشان عمومی تاریخ اور خصوصاً جماعت احمدیہ برطانیہ کے ساتھ خلافت احمدیہ کے ساتھ تعلق کے حوالے سے بہت سا تاریخی مواد شامل ہونے کی وجہ سے یہ سووینئر غیرمعمولی اہمیت کا حامل اور اس خصوصی موقع پر شائع ہونے والے دیگر سووینئرز میں منفرد مقام بھی رکھتا ہے۔ بلاشبہ یہ سوونیئر نہ صرف مطالعہ کرنے بلکہ ایک قیمتی تاریخی دستاویز کے طور پر محفوظ رکھے جانے کے لائق ہے۔