جماعت احمدیہ دہلی سٹیٹ کی عظیم الشان چوتھی کانفرنس
آزادی ہند کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر جماعت احمدیہ دہلی سٹیٹ کی عظیم الشان چوتھی کانفرنس نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں احمدیوں کے علاوہ غیراز جماعت مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔ سابق مرکزی یونین وزیر شری وسنت ساٹھے مہمان خصوصی تھے۔ عیسائیت، ہندوازم اور اسلام کے نمائندگان نے قومی اتفاق اور بھائی چارہ پر تقاریر کیں۔ ANI نیوز ایجنسی، BBC اور 35؍اخباری نمائندگان پریس کانفرنس میں شامل ہوئے۔ اس کانفرنس کی تفصیلی رپورٹ ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 2؍اکتوبر1997ء میں شامل اشاعت ہے۔