جماعت جسم ہے اور دل خلافت – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ26 جولائی 2008 ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے جو درّثمین کی ایک نظم کی تظمین ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
جماعت جسم ہے اور دل خلافت
مرے آقا کی مولا کر حفاظت
غلاموں کو عطا کر دے سعادت
اطاعت کرتے جائیں تا قیامت
خلافت کی ہمیں تو نے قبا دی
فسبحان الذی اخزی الاعادی
مسیح پاک کا اثر دعا ہے
خلافت سے جماعت کب جدا ہے
اکائی بن گئی شاہد خدا ہے
محبت ہم کو دو طرفہ عطا ہے
جماعت تیرے فضلوں کی منادی
فسبحان الذی اخزی الاعادی