لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں جنرل عبدالعلی ملک صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
شفقت تھی بے مثال، قیادت میں فرد تھا
’’حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا‘‘
جنگاہ میں گیا تو بگولے تھے ہمرکاب
میدانِ چھمب تو سنِ اختر کی گرد تھا
فطرت میں یوں تھا آتش و گل کا حسیں ملاپ
ہو بزم یا ہو رزم وہ دونوں میں فرد تھا
صد حیف کس جگہ پہ گرا تیرا خونِ گرم
اپنے وطن سے دور تجھے جس کا درد تھا