جنونِ عشق کی گرمی سے ہم کو آشنا کردے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 جنوری 2008ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔
جنونِ عشق کی گرمی سے ہم کو آشنا کردے
مِرے سب دوستوں کو اور مجھ کو باخدا کردے
فدا ہو ملتِ احمد پہ میرا مال و جاں سب کچھ
قفس سے دنیاداری کی خدایا اب رہا کر دے
ہمیں اوجِ مقام مصطفےٰؐ کا ہو نصیب ادراک
کمالِ حسنِ محبوبِ خدا سے آشنا کر دے
دعا ہے اشک پیہم اب بہیں اس کے ندامت سے
عدو کو بھی ہدایت دے عدو کا بھی بھلا کر دے