جواں جذبے ہمارے گر رہیں گے – نظم

September 4, 2019 3 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 اپریل 2011ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

جواں جذبے ہمارے گر رہیں گے
تو عظمت کے ہمالہ پر رہیں گے
ہمیں اپنے مقدّر پر یقیں ہے
یونہی اونچے ہمارے سر رہیں گے
خدا کا فیض تو جاری رہے گا
قیامت تک یہ نامہ بر رہیں گے
سجائیں گے جو ارضِ گلستاں کو
ہمیں حاصل وہ دیدہ ور رہیں گے
چلے آؤ کہ یہ بیمار کب تک
غمِ فرقت میں چشمِ تر رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *