جو برسوں سے شمعِ ہدیٰ جل رہی ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2008ء میں مکرم ص۔شمس صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
جو برسوں سے شمعِ ہدیٰ جل رہی ہے
زمانے کو تازہ ضیاء مل رہی ہے
بہت فیض پایا خلافت سے ہم نے
دلوں کو نئی اک غذا مل رہی ہے
خلافت کے سائے میں محفوظ ہیں ہم
سروں کو ہمارے ردا مل رہی ہے
خلافت کا دامن نہ چھوڑیں گے ہرگز
خلافت سے ہم کو بقا مل رہی ہے