جو برسوں سے شمعِ ہدیٰ جل رہی ہے – نظم
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مئی2008ء میں شامل اشاعت ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
جو برسوں سے شمعِ ہدیٰ جل رہی ہے
زمانے کو تازہ ضیاء مل رہی ہے
بہت فیض پایا خلافت سے ہم نے
دلوں کو نئی اک غذا مل رہی ہے
خلافت کے سائے میں محفوظ ہیں ہم
سروں کو ہمارے رِدٰی مل رہی ہے
خلافت کا دامن نہ چھوڑیں گے ہرگز
خلافت سے ہم کو بقا مل رہی ہے