جو تھا سراپا ناز وہ آخر چلا گیا – نظم
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
جو تھا سراپا ناز وہ آخر چلا گیا
دنیا سے بے نیاز وہ آخر چلا گیا
وہ خُلق و خَلق کا کوئی شاہکار لاجواب
جو تھا کھلا سا راز وہ آخر چلا گیا