جو رنگ و نور سے معمور ہوگی – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 15؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبد الصمد قریشی صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
جو رنگ و نور سے معمور ہوگی
وہی تو محفلِ مسرور ہوگی
لگیں گے ساحلوں پر اب سفینے
جہاں سے تیرگی کافور ہوگی
طلوع ہوں گے صداقت کے اُجالے
یہ دنیا کس قدر پُر نور ہوگی
جھکائے گا جو سر عجز و وفا سے
اسی کی ہر دعا منظور ہوگی