جَورِ دوراں کی چلیں تیز ہوائیں کیا کیا
روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب نصیر احمد خان صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے:
جَورِ دوراں کی چلیں تیز ہوائیں کیا کیا
ہم سے اُلجھی ہیں شب و روز بلائیں کیا کیا
چھیننا چاہی تھیں دنیا نے رِدائیں کیا کیا
ہم کو اُس یار نے بخشی ہیں قبائیں کیا کیا