جھولی میں لے کے برکتیں رمضان آ گیا – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 7؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹرفہمیدہ منیر صاحبہ کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
جھولی میں لے کے برکتیں رمضان آ گیا
اک ماہ میں لوٹ جائے گا مہمان آ گیا
ہوتا ہے آسماں سے فرشتوں کا پھر نزول
دروازے کھول دیجئے ذیشان آ گیا
اپنی عبادتوں کو سنوارو خدا ملے
ہستی کو اپنی خوب نکھارو خدا ملے
میں تیری رحمتوں کے خزینے سمیٹ لوں
اَن دیکھی برکتوں کے دفینے سمیٹ لوں
مل جائے اب کی بار مجھے لَیْلَۃُ الْقَدر
میں اعلیٰ زندگی کے قرینے سمیٹ لوں