حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا تعلق قبیلہ دوس سے تھا اور آپؓ کا نام آنحضرت ﷺ نے عبدالرحمٰن ؓ رکھا تھا۔ 7ھ میں آپؓ ایمان لائے اور اپنے قبیلہ میں دعوت الی اللہ شروع کی اور پھر ان کے انکار پر مدینہ ہجرت فرما گئے اور اس کے بعد آنحضورﷺ سے ایک لمحہ کی جدائی بھی گوارا نہیں کی، فاقہ کشی کی لیکن اپنے آقاؐ کا در نہیں چھوڑا۔ ایک روز آنحضورﷺ سے حافظہ کی شکایت کی تو آپؐ نے فرمایا ابوہریرہ اپنی چادر بچھاؤ۔ آپؓ نے تعمیل کی اور آنحضورﷺ نے دعا کرنے کے بعد فرمایا اب اوڑھ لو۔ آپؓ کہا کرتے تھے کہ اس کے بعد کبھی کوئی حدیث نہیں بھولی۔ آپؓ سے 3533 ؍احادیث مروی ہیں۔
حضرت ابوہریرہؓ سے متعلق ایک مضمون محترم غلام باری سیف صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جنوری 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔