حضرت حافظ امام مسلمؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ مارچ 1996ء میں حضرت حافظ امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ کے حالاتِ زندگی ایک گزشتہ شمارہ سے منقول ہیں۔ حضرت امام مسلمؒ 206ھ میں نیشاپور میں پیدا ہوئے جو محدثین کا پایہ تخت کہلاتا تھا۔ چودہ برس کی عمر سے آپؒ نے حدیث کی سماعت شروع کی اور حضرت امام احمد بن حنبلؒ اور حضرت امام بخاریؒ سمیت کئی علماء سے فیض حاصل کیا۔ آپؒ کے اخلاق کے متعلق مشہور ہے کہ زندگی بھر کسی کی غیبت نہ کی، نہ ہی گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کی۔
آپؒ کی قریباً 20 تصانیف میں ’’ صحیح مسلم‘‘ بھی شامل ہے جو حسن ترتیب اور محدثانہ نظر میں نہایت اعلیٰ پایہ کی کتاب ہے اور اس میں شامل احادیث کا انتخاب تین لاکھ احادیث میں سے کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے ابواب امام نوویؒ نے مقرر کئے ہیں۔
حضرت امام مسلمؒ کی وفات 55 برس کی عمر میں نیشاپور میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں