حضرت خلیفۃالمسیح الثالث کی یاد میں “وہ میرا دوست بھی تھا مونس و غم خوار بھی تھا”
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2002ء میں شامل اشاعت مکرمہ صاحبزادی امۃالشکور صاحبہ کی اپنے والد محترم حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں کہی گئی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
وہ میرا دوست بھی تھا مونس و غم خوار بھی تھا
میرا ہمراز تھا، ہمدم تھا، وفادار بھی تھا
وہ میرے پاس تھا جب غم بھی بھلے لگتے تھے
خار رستے میں تھے، پر پھول کِھلے لگتے تھے
جس کی باتوں میں ہوا کرتی تھی چاہت کتنی
جس کے دیکھے ہی سے مل جاتی تھی راحت کتنی
اس کے ہونٹوں کی ہنسی اور وہ چہرے کا نکھار
اس کی آنکھوں کی چمک دل کے لئے وجہِ قرار