حضرت خلیفۃالمسیح الخامس کی قبولیت دعا

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قبولیت دعا کے حوالہ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍دسمبر 2003ء میں مکرم نصیر احمد نجم صاحب آف جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ لندن میں جلسہ سالانہ 2003ء کے موقع پر خاکسار نے حضور انور سے عرض کیا کہ میرے ذمہ ایک قرضہ ہے جس کی ادائیگی کے دن قریب آرہے ہیں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کوئی راہ نکالے۔ حضور انور نے فرمایا: ’’آپ جائیں، اگر نہیں بھی انتظام ہوا تب بھی ہوجائے گا۔ انشاء اللہ‘‘۔ مَیں جب واپس جرمنی پہنچا تو آتے ہی اس بینک نے مجھ سے ازخود رابطہ کیا جس نے پہلے مجھے قرضہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ بینک نے خود بلاکر قرضہ کی رقم ادا کردی اور یوں خاکسار بروقت پہلا قرضہ ادا کرکے سرخرو ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں