حضرت سیدہ چھوٹی آپا کی یاد
ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں حضرت سیدہ چھوٹی آپا کی نواسی مکرمہ عائشہ نصرت جہاں صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ نانی اردو انگلش ہر قسم کی کتابیں پڑھتی تھیں اور اچھی کتابیں suggest بھی کرتی تھیں۔ آپ کا میتھ بہت اچھا تھا۔ الجبرا بہت اچھی طرح سمجھاتی تھیں۔ عربی بھی بہت اچھی طرح پڑھاتی تھیں۔ Scrabble ہمارے ساتھ آپ نے بہت کھیلی ہے۔ مہمانوں کے لئے آپ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہوتا۔ نانی کو بہت فکر ہوتی کہ مہمانوں کو فوراً ٹھنڈا پانی یا بوتل ملے۔ اگر دو منٹ دیر ہوجاتی تو ناراض ہوتیں، اکثر خود Serve کرنے لگ جاتیں۔ بعض دفعہ اتنے لوگ نانی کو ملنے آتے کہ ایک دن میں شربت کی دس دس بوتلیں لگ جاتی تھیں۔ نانی نے شاید ہزاروں لڑکیوں کو قرآن مجید کا ترجمہ پڑھایا تھا۔ مجھے کہتی تھیں کہ بس پہلے پانچ سپارے اچھی طرح پڑھ لو، پھر باقی آسان ہوجائے گا۔