حضرت عالم بی بی صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت عالم بی بی صاحبہؓ کے آباء واجدادبھی خاندان مغلیہ کے ساتھ ہی قادیان وارد ہوئے تھے۔ آپؓ حضرت مسیح موعودؑکی بعثت سے قبل ہی بیوہ ہو چکی تھیں۔ آپؓ کی وفات یکم مئی1926ء کو65سال کی عمر میں ہوئی اوربوجہ موصی ہونے کے بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ آپؓ کے پوتے محترم محمد عبداللہ قریشی صاحب اپنی یادداشت کے حوالہ سے آپ کا ذکر خیر روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 21دسمبر 1995ء میں کرتے ہیں۔
حضرت عالم بی بی صاحبہؓ نے خاندان حضرت اقدس علیہ السلام کی کئی بچیوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق بھی پائی۔ آپؓحضورؑ کے گھر کے اندر بھی خدمات بجا لاتی رہیں اور حضرت اماّں جانؓ سے تو بہت ہی محبت کا تعلق تھا۔ اور یہ تعلق اتنا گہرا تھا کہ آپؓ کی وفات کے کئی سال بعد جب آپؓ کے ایک پوتے کی شادی تھی تو حضرت اماّں جانؓ کو خواب کے ذریعہ اس شادی کا علم ہوا۔ چنانچہ انہوں نے پتہ کروایا اور خواب کی تصدیق ہونے پر تحفہ بھی بھجوایا۔
حضرت مسیح موعودؑ کی وفات سے چند روز قبل حضرت عالم بی بی صاحبہؓ نے خواب میں فرشتے دیکھے جو نور کی مشکیں حضرت مولوی نورالدین صاحبؓ کے مکان پر لاکر انڈیل رہے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں