حضرت عبدالرحمن صاحبؓ پٹواری
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مارچ 2010ء میں حضرت عبدالرحمن صاحبؓ پٹواری (یکے از 313 صحابہ) کا مختصر ذکر کیا گیا ہے۔
حضرت عبدالرحمن صاحبؓ ولد دیدار بخش صاحب ساکن سنور علاقہ پٹیالہ سے تھے۔ آپ زمینداری کرنے کے علاوہ بطور پٹواری بھی ملازم تھے۔ رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت 176ویں نمبر پر درج ہے۔ آپؓ نے 3 مارچ 1890ء کو بیعت کی۔ آپ حضرت میاں عبداللہ سنوری صاحبؓ کے ماموںزاد بھائی تھے۔
حضرت عبدالرحمن صاحبؓ نے جلسہ سالانہ 1892ء میں شمولیت کی توفیق پائی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ’’ازالہ اوہام‘‘ میں مخلص چندہ دہندگان میں اور ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ میں آپؓ کا نام 82 نمبر پر لکھا ہے۔ ’’کتاب البریہ‘‘ میں بھی پُرامن جماعت کے ضمن میں آپؓ کا ذکر کیا ہے۔