حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍دسمبر 2001ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی سیرت کے پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے مکرم عبدالمنان ناہید صاحب رقمطراز ہیں کہ میرے نانا حضرت منشی محمد اسماعیل صاحبؓ سیالکوٹی کی روایت ہے کہ حضرت میاں صاحبؓ انہیں زبانی یا تحریراً دعا کے لئے کہا کرتے تھے۔ ایک دفعہ جب حضرت میاں صاحبؓ نے دعا کے لئے رقعہ لکھا تو حضرت منشی صاحبؓ نے آپؓ کے دفتر میں جاکر عرض کیا کہ میاں! یہ خط تو آپ نے ذاتی کام کے سلسلہ میں دعا کے لئے لکھا ہے لیکن اس کے لئے انجمن کا پیڈ استعمال کیا ہے۔ اس پر حضرت میاں صاحبؓ نے فرمایا کہ مجھے اکثر کام کی زیادتی کی وجہ سے انجمن کے مقرر کردہ اوقات کار کے بعد بھی دفتر میں بیٹھنا پڑتا ہے اور مَیں اپنی ذاتی ڈاک سے بھی یہیں فارغ ہوجاتا ہوں۔ اس غرض کے لئے مَیں نے انجمن سے ایک پیڈ خریدا ہوا ہے جس کی قیمت چار آنے انجمن کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی رسید یہ ہے (اور حضرت میاں صاحبؓ نے رسید حضرت منشی صاحبؓ کے سامنے رکھ دی)۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں