حضرت مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا
حضرت مریم صاحبہ رضی اللہ عنہا اہلیہ حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ کا شمار لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں آٹھویں نمبر پر ہوتا ہے۔ آپؓ لجنہ اماء اللہ کی پہلی خزانچی بھی تھیں۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ارشاد پر خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے جو چار درسگاہیں قادیان میں قائم ہوئی تھیں ان میں سے ایک آپؓ کے ہاں تھی جہاں آپؓ نے بے شمار بچیوں کو قرآن کریم پڑھایا۔ 1923ء سے 1932ء تک جلسہ سالانہ پر تقریر کرنے کی توفیق بھی پائی۔ 1930ء میں گرلز سکول کی سپروائزر مقرر ہوئیں۔ لجنہ کے بھی کئی عہدوں پر فائز رہیں۔ 1934ء سے 1941ء تک لجنہ کی نائب صدر رہیں اور لجنہ کے کئی جلسے آپؓ کی زیر صدارت منعقد ہوتے رہے۔ لوائے احمدیت کی تیاری کے لئے سوت کاتنے کی سعادت بھی آپؓ کو حاصل ہوئی۔ 13؍جولائی 1985ء کو آپؓ نے وفات پائی۔
آپؓ کا ذکر خیر محترم ستارہ مظفر صاحبہ کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔