حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15فروری 2005ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
چل دیا آج وہ فخر عصرِرواں
جس کی ہستی پہ اس دَور کو ناز تھا
وہ کہ اپنے پرائے کا غمخوار تھا
وہ کہ اپنے پرائے کا دمساز تھا
دین احمد کی اس نے بقا کے لئے
مال اپنا دیا، اپنی جاں پیش کی
اپنی اولاد کو وقف اس نے کیا
اپنے افعال، اپنی زباں پیش کی
تشنگی کی یہ حالت رہی، عمر بھر
وہ شراب محبت ہی پیتا رہا
اس کی ہر سانس تھی بس خدا کے لئے
وہ محمدؐ کی خاطر ہی جیتا رہا