حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحبؓ
حضرت مولانا درد صاحب نے 7 دسمبر 1955ء کو ربوہ میں وفات پائی۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے بیان فرمایا کہ محترم درد صاحب نے M.A. کرنے کے بعد خود کو خدمت دین کے لئے پیش کیا۔
21۔1920ء میں جب حضرت مصلح موعودؓ نے نظارتوں کا قیام فرمایا تو آپ کو بھی ناظر مقرر فرمایا۔ بعد ازاں 1924ء سے 1928ء تک اور پھر 1933ء سے 1938ء تک امام مسجد لندن کے طور پر خدمات بجالائے۔1944ء میں ہوشیارپور میں منعقدہ جلسہ مصلح موعودؓ میں اور بعد کے بعض جلسوں میں بھی آپ کو پیشگوئی مصلح موعودؓ جلسہ میں پڑھ کر سنانے کے لئے منتخب کیا گیا کیونکہ آپ کے پھوپھا حضرت منشی عبداللہ صاحب حضرت مسیح موعودؑ کی ہوشیارپور میں چلہ کشی کے دوران حضورؑ کے ہمراہ تھے۔
یہ مضمون ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 فروری 1997ء میں منقول ہے۔