حضرت مولانا محمد امیر صاحبؓ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ستمبر 2007ء میں حضرت مولانا محمد امیر صاحبؓ آف آسام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ قریباً 1854ء میں پیدا ہوئے اور 3؍ستمبر 1950ء کو 96 سال کی عمر میں وفات پائی۔ 1885ء میں حضرت مسیح موعودؑکا ایک اشتہار پڑھ کر بیعت کا خط لکھ دیا۔ قبول احمدیت کے بعد آپ کی بہت مخالفت ہوئی لیکن آپ ثابت قدم رہے۔ آپؓ ایک متبحر عالم تھے۔ فہم قرآن کا خاص ملکہ حاصل تھا۔ درّثمین سے تو عشق تھا۔ رؤیائے صالحہ کی نعمت سے مستفیض تھے۔ صاحب الہام بھی تھے۔