حضرت مولوی حافظ محمد صاحبؓ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍ اگست 2008ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے 313؍اصحاب میں شامل حضرت مولوی حافظ محمد صاحبؓ کا تذکرہ شائع ہوا ہے۔
حضرت مولوی حافظ محمد صاحبؓ بھیرہ کے رہنے والے تھے۔ آپؓ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے لیکن تفصیلی حالات دستیاب نہیں ہیں۔ آپ کے والد محترم مولوی سلطان احمد صاحب حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے سب سے بڑے بھائی تھے۔