حضرت مولوی صفدر حسین صاحبؓ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 2011ء میں حضرت مولوی صفدر حسین صاحبؓ (یکے از صحابہ 313) کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
حضرت مولوی صفدر حسین صاحبؓ نے 17؍ اگست 1892ء کو بیعت کی۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپؓ کا نام 349 نمبر پر ’مولوی منشی صفدر علی صاحب ولد محی الدین صاحب ساکن … ضلع میدک علاقہ ملک سرکار نظام‘ درج ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ نے ’’ازالہ اوہام‘‘ اور ’’کتاب البریہ‘‘ میں پُرامن جماعت کے ضمن میں آپؓ کا ذکر فرمایا ہے۔ آپؓ کے والد محترم محی الدین صاحب ریاست حیدرآباد دکن میں مہتمم تعمیرات تھے۔
جب مولوی انواراللہ خان صاحب افسر اعلیٰ امور مذہبی حیدر آباد دکن نے ’’ازالہ اوہام‘‘ کے جواب میں ’’انوارالحق‘‘ نامی کتاب لکھی تھی تو حضرت مولوی صفدر حسین صاحبؓ نے اس پر تنقیدی نظر ڈالی تھی (اور بعد میں حضرت مولانا مولوی میر محمد سعیدؓ نے اس کا جواب نہایت شرح و بسط سے تصنیف کیا تھا)۔