حضرت میاں خیرالدین صاحب سیکھوانی رضی اللہ عنہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مارچ 1996ء میں حضرت میاں خیرالدین صاحب سیکھوانی رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر ہوا ہے۔
آپؓ اندازاً 1869ء میں پیدا ہوئے اور 23؍ نومبر 1889ء کو بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپؓ اوّلین صحابہؓ میں سے تھے جن کو بیعت اولیٰ سے بھی قبل حضرت اقدس علیہ السلامـ ـ سے تعلقِ عقیدت تھا۔ حضورؑ نے آپؓ کا نام اپنی کتاب ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ میں 198ویں نمبر پر اور ’’ضمیمہ انجام آتھم‘‘ میں نمبر32 پر درج فرمایا ہے۔
1899ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو سہ رکنی وفدنصیبینؔ کے آثارقدیمہ کی چھان بین اور سفر مسیحؑ کی تحقیقات کے لئے تیار کیا تھا اس میں آپؓ بھی شامل تھے۔ حضور علیہ السلام نے مالی قربانیوں میں بھی سیکھوانی برادران کا معاملہ قابل رشک قرار دیا ہے۔ 1947ء میں حضرت میاں خیرالدین سیکھوانی صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی۔