حضرت میر داؤد احمد صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍نومبر میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؒ کی ایک پرانی تحریر شائع ہوئی ہے جو آپؓ نے حضرت میر داؤداحمد صاحب کی وفات پر رقم فرمائی تھی۔
آپؓ فرماتی ہیں:
’’1924ء کا ذکر ہے مَیں امّ داؤد کو ملنے گئی۔انہوں نے کہا میں نے خواب بوقت سحر دیکھا ہے کہ کسی شخص نے باہر سے پکار کر کہا افسر لنگر خانہ آرہے ہیں۔خوشی اور مبارکباد کی آواز معلوم ہوئی۔ میں نے اس کی تعبیر یہی کی کہ آپ کے ہاں لڑکا تولد ہوگا اور لنگر خانہ مسیح موعودؑ کا کام کرے گا…داؤد احمد پیدا ہوئے … حضرت مسیح موعودؑ کا لنگر صرف درویشوں کی روٹی والا لنگر نہیں بلکہ آپ کا روحانی لنگر (مراد جامعہ احمدیہ) اس سے بہت بڑھ کرتا قیامت جاری رہے گا۔ اس روحانی لنگر کا خادم خاص ہمارا داؤد تھا اور جسمانی لنگر کا بھی۔ خدمتِ جلسہ سالانہ کی وجہ سے خدمت درویشاں میں بھی پیش پیش رہا۔‘‘