حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خانصاحب رضی اللہ عنہ
حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خانصاحبؓ کی پاکیزہ سیرت کے چند واقعات ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ اگست 1996ء میں محترم شمشاد احمد صاحب قمر نے بیان کئے ہیں جنہیں آپؓ کی علالت کے دوران تین ماہ کے لئے آپؓ کی خدمت کی سعادت نصیب ہوئی۔ وہ لکھتے ہیں کہ حضرت چودھری صاحب کو نماز کی بہت فکر رہتی تھی۔ صرف اور صرف نماز کا خیال تھا جو آپؓ کو بار بار آتا تھا۔ رات کو بہت کم سوتے تھے اور ہر پون گھنٹے یا گھنٹے بعد جاگتے تو نماز کا وقت پوچھ کر تاکید فرماتے کہ خیال رکھنا کہ کہیں نماز کا وقت نہ نکل جائے-