حضور آپؐ کا دیدار عام کرنے کو – نعت
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ17؍جون 2009ء میں شامل اشاعت مکرم حمید المحامد حامدصاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
حضور آپؐ کا دیدار عام کرنے کو
ترس رہا ہے جہاں جان نذر کرنے کو
بھٹک رہی ہے خدائی خود آگہی کے بغیر
سکون قلب سے محروم ہر خوشی کے بغیر
ترے وجود کا ہی فیضِ عام جاری ہے
جو فیضیاب ہے سارے جہاں پہ بھاری ہے
وہ خُلق آپؐ نے بخشا ہے جو زمانہ کو
بڑا عظیم ہے انسانیت سکھانے کو
جہاں میں جب کوئی حکمت کی بات چلتی ہے
حضور آپؐ کے مخزن سے ہی نکلتی ہے