خدا پھر مہرباں ہونے لگا ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍مئی 2009ء میں مکرم عبدالحمید خلیق صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:
خدا پھر مہرباں ہونے لگا ہے
عزم اپنا جواں ہونے لگا ہے
چُنا جس کو خدا نے اپنا محبوب
وہ محبوبِ زماں ہونے لگا ہے
وہ حسن و عشق کا بے مثل پیکر
فدا اس پر جہاں ہونے لگا ہے
کڑکتی ظلم کی اس دھوپ میں وہ
ہمارا سائباں ہونے لگا ہے
خدا کی دیکھ کر تائید و نصرت
یہ دل سجدہ کناں ہونے لگا ہے