خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری – نظم

سہ ماہی ’’ربوہ‘‘ سویڈن (اپریل، مئی، جون 2004ء) میں محترمہ صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ کا منظوم کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے:

خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری
کہ جس نے ہے اپنی یہ نعمت اتاری
نہ مایوس ہونا گھٹن ہو نہ طاری
رہے گا خلافت کا فیضان جاری
خدا کا یہ وعدہ خلافت رہے گی
یہ نعمت تمہیں تا قیامت ملے گی
مگر شرط اس کی اطاعت گزاری
رہے گا خلافت کا فیضان جاری
الٰہی ہمیں تو فراست عطا کر
خلافت سے گہری محبت عطا کر
ہمیں دکھ نہ دے کوئی لغزش ہماری
رہے گا خلافت کا فیضان جاری

پرنٹ کریں
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/rXeR3]

اپنا تبصرہ بھیجیں