خدا کے نور سے معمور ہے درود شریف – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5ستمبر 2011ء میں ’’درود شریف‘‘ کے عنوان سے مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خدا کے نور سے معمور ہے درود شریف
کلام پاک میں مذکور ہے درود شریف
حضور رحمت ایزد کا نسخۂِ آساں
خدا کے فضل کا منشور ہے درود شریف
سکونِ قلب میسر ہو جس کی برکت سے
ہو جس سے روح بھی مسرور ہے درود شریف
ملے ہے اس سے قبولیت دعا کا شرف
خدا کے قرب کا دستور ہے درود شریف
کلید فتح و ظفر لاکلام صلِّ علیٰ
نوید صحت رنجور ہے درود شریف
غلامِ در ہی مقامِ کلیم پاتے ہیں
یہاں بمنزلہ طور ہے درود شریف