خلافت ایک نعمت ہے خدائے پاک کا احساں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2006ء میں خلافت کی نعمت سے متعلق مکرم ظہور احمد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خلافت ایک نعمت ہے خدائے پاک کا احساں
گروہ مومنین و صالحین کی ہے پہچاں
جنہوں نے عہد باندھا اور ہوئے وابستۂ داماں
خدا کی گود میں ہیں وہ انہیں پر سایۂ رحماں