خلافت باعث صد جلوہ ہائے نور یزدانی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22مئی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالحمید خان شوق صاحب کے کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

خلافت باعث صد جلوہ ہائے نور یزدانی
خلافت سرّ شان و شوکتِ آیات قرآنی
خلافت رحمت حق مظہر صد لطفِ ایمانی
خلافت آفتاب و نیر ملت کی تابانی
خلافت ظلمتِ کفر و ضلالت کے لئے مشعل
خلافت نعرۂ حق نغمۂ توحید ربانی
خلافت کی ردائے نور چھینے کوئی ناممکن
خدا خود کر رہا ہے جس خلافت کی نگہبانی

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/PUIVL]

اپنا تبصرہ بھیجیں