خلافت سے منور ہوگئی ہے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ جون۔جولائی 2010ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

خلافت سے منور ہوگئی ہے
زمیں جنّت کا منظر ہوگئی ہے
خلافت ہی شہادت ہے ہماری
صدی اِک جس کے اوپر ہوگئی ہے
بہت مسرور ہیں مسرورؔ سے ہم
فضائے دل معطر ہوگئی ہے
سبھی کی دھڑکنیں چلتی ہیں تجھ سے
تری مسکان محور ہوگئی ہے
خدا رکھے سدا اس کو سلامت
وہ چھاؤں سب کا چھپر ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں