خلافت لائبریری ربوہ

خلافت لائبریری ربوہ کا شمار مواد اور انتظام کے لحاظ سے پاکستان کی ممتاز لائبریریوں میں ہوتا ہے۔ لائبریری میں اس وقت کتب کی تعداد ایک لاکھ تین ھزارسے زائد ہے جبکہ 110؍ رسائل اور 15؍اخبارات باقاعدہ آتے ہیں۔ لائبریری میں مختلف سیکشن قائم ہیں مثلاً بچوں،طلباء،نابینا افراد کے سیکشن اور آڈیو،وڈیو سیکشن وغیرہ۔ یہاں کتب تک قارئین کو براہ راست رسائی حاصل ہے۔ لائبریری میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض قلمی نسخے اور بہت سی قیمتی دستاویزات بھی محفوظ ہیں۔ 25؍ افراد کا عملہ فون، فیکس اور خطوط کے ذریعے حوالہ جاتی خدمات مہیا کرنے پر مامور ہے اور لائبریری میں کتب کی جلد بندی، فوٹو کاپی، لیمی نیشن اورمائیکرو فلم تیار کرنے کا انتظام بھی موجود ہے۔
خلافت لائبریری ربوہ کے بارے میں ایک مختصر مضمون ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ اپریل 1997ء میں مکرمہ صائمہ مریم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں