خلافت میں خداوند دو عالم کی نیابت ہے – نظم
جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی 2007ء میں شائع ہونے والی حضرت قاضی محمد ظہورالدین اکمل صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خلافت میں خداوند دو عالم کی نیابت ہے
خلافت میں تمام اقوامِ عالم کی امامت ہے
خلافت ہی سے استحکام احکام شریعت ہے
خلافت ہی سے قطع و قمع کفر و شرک و بدعت ہے
خلافت سے جو پھرتے ہیں ، ضلالت میں وہ گرتے ہیں
خلافت کی اطاعت ربّ اکبر کی اطاعت ہے
اسی سے روز افزوں ہے ترقی اس جماعت کی
اسی سے ہو رہی تنظیم ملک و قوم و ملّت ہے