خلافت کا مقدس سائباں ہم پر سدا رکھنا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22اپریل 2008ء میں مکرمہ ڈاکٹر شہناز اختر صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

خلافت کا مقدس سائباں ہم پر سدا رکھنا
ہمارے دل میں جذب طاعت و روحِ وفا رکھنا
خلافت کی غلامی ہے ضمانت تیری قربت کی
ہمیں بھی اس کے قدموں کی ہمیشہ خاک پا رکھنا
اگر ہے تم کو ملنا اوّلیں سے آخریں ہو کر
خلافت کی امانت سے دِلوں کو آشنا رکھنا
یقیں کامل ہے تو ایمان کی قوت سلامت ہے
اسی اک بات پر تُو زندگانی کی بنا رکھنا

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/jiNdW]

اپنا تبصرہ بھیجیں