خلافت کے پرتَو میں بیٹھے یہاں – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی 2010ء میں مکرم محمد ہادی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
خلافت کے پرتَو میں بیٹھے یہاں
ستاروں سے آگے کا دیکھا جہاں
خلافت نبوت کے منہاج پر
خدا کی عنایات کا ہے نشاں
عقائد ، معارف ، حقائق ہوئے
وجودِ خلافت سے کھل کر بیاں
فیوضِ خلیفۂ خامس سے اب
فتوحات کا سلسلہ بے کراں
معطّر جبینِ نظر چار سُو
ہیں اعجازِ قدسی کے جلوے عیاں
اسی نُور سے جگ پہ روشن ہوا
وسیع تر مکانِ مسیح الزماں