خوابِ غفلت سے نکل اب اے زمانے ہوش کر – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا نومبر 2012ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کا اسلام احمدیت کی صداقت کے حوالہ سے کلام شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
خوابِ غفلت سے نکل اب اے زمانے ہوش کر
کیوں بھٹکتا پِھر رہا ہے چھوڑ کر مولیٰ کا دَر
جس کی سچائی کے ٹھہرے تھے گواہ شمس و قمر
اس مسیحِ وقت نے دی تھی خدائی یہ خبر
’’زلزلہ سے دیکھتا ہوں مَیں زمین زیر و زبر‘‘
خالقِ ارض و سما کا سامنا اچھا نہیں
ہم ایماں والوں کو یوں دھتکارنا اچھا نہیں
انبیاء کو جان کر انکار کرنا اچھا نہیں
دھول محبوبِ خدا پر ڈالنا اچھا نہیں
’’جو خدا کا ہو اُسے للکارنا اچھا نہیں‘‘
عصرِ حاضر کا وہی جو مامن اسلام ہے
ہاتھ میں اب اس کے لوگو زندگی کا جام ہے
ہے مسیحا وہ غلام احمدؑ کہ جس کا نام ہے
جس کی تزئین و آرائش آج اس کا کام ہے
’’اب اسی گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے‘‘