خوبرو و خوش نوا و خوش لحن – نظم
محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں مکرم سید اسرار احمد توقیر صاحب کا کلام ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2009ء میں شامل ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے:
خوبرو و خوش نوا و خوش لحن
دوست محمد ماہر ہر فکر و فن
کاروبارِ خدمتِ دیں پر نثار
کام اور بس کام کی جس کو لگن
باوقار و صاحبِ صد انکسار
باوفا راہِ وفا پر گامزن
بخش دیجیو اے میرے مولیٰ کریم
فضل سے داخل ہو در بیتِ نعیم