دختِ کرام (حضرت سیدہ نواب امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت و سوانح)
حضرت سیدہ نواب امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت و سوانح (مرتبہ مکرم سید سجاد احمد صاحب) ’’دختِ کرام‘‘ کے نام سے محترم نواب عباس احمد خانصاحب نے شائع کروائی ہے جس میں حضرتِ اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح سے متعلق ایک تحریر بھی شاملِ اشاعت ہے۔ اس کتاب پر تعارفی نوٹ لکھتے ہوئے مکرم نسیم سیفی صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جون 1997ء کی اشاعت میں رقمطراز ہیں کہ ایسی کتب جماعت کی کردار سازی میں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں اور حضرت اقدسؑ کی مبشر اولاد میں سے جس کسی کی بھی سیرت کا بیان ہو تو ہر شخص یہ سمجھ سکتا ہے کہ اس سے بہتر زندگی گزارنے کا کوئی اور طریق نہیں ہو سکتا۔