درویش صحابہ کرام:حضرت بابا شیخ احمد صاحبؓ
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔
حضرت بابا شیخ احمد صاحبؓ ولد قاری غلام حٰم صاحب (سب انسپکٹر پولیس ) نے 1905ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت پائی۔ آپ کا تعلق قوم موہیال دت سے تھا اور محلہ مسجد مبارک قادیان کے رہنے والے تھے۔ تقسیم ملک سے قبل معمولی دکانداری کاکام کرتے تھے۔ تقسیم کے بعد پہلے پاکستان گئے لیکن پھر حفاظتِ مرکز کے جذبہ سے واپس قادیان آگئے اور اپنے مکان میں ہی سکونت پذیر رہے۔ تنہائی پسند، کم گو اور کم آمیز تھے۔ سفیدریش اور کوتاہ قامت تھے۔ درویشی کے گیارہ سال عزلت نشینی میں گزار کر 10فروری 1958ء کو بعمر 70 سال وفات پائی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئے۔