درویش صحابہ کرام: حضرت بابا محمد احمد خان صاحبؓ
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔
حضرت بابا محمد احمد خان صاحبؓ عرف بھمبو خاں صاحب ولد غلام حسین صاحب سٹروعہ ضلع ہوشیارپور کے رہنے والے تھے اور تقسیم ملک سے قبل دارالمسیحؑ کے اندر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھروں میں ایک ڈیوڑھی کے دربان تھے ۔ بوڑھے، مخلص اور غریب طبع درویش تھے۔ تقسیم ملک کے بعد بھی یہیں کے ہوگئے اور بیسن کی مٹھائیاں بناکر بیچنا شروع کیا اور اسی پر گزارہ تھا۔ بہت دُعاگو بزرگ تھے۔ 20جولائی1950ء کو 87سال کی عمر پاکر وفات پائی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔