دعا کی طاقت
ماہنامہ ’’النصیر‘‘ اگست/ستمبر 1995ء میں محترم حمید احمد خان صاحب رقمطراز ہیں کہ Lory Dossey MD نے اپنی کتاب The Power of Prayer and the Practice of Medicine میں دعا کے اثرات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے مریضوں کے دو گروہوں کے اعداو شمار پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 192 مریضوں کو دعا گو افراد کے سپرد کیا گیا جبکہ 201 مریضوں کا علاج بذریعہ دوا کیا گیا۔ اگرچہ نتائج کا فرق زیادہ نمایاں نہ تھا البتہ دعا والے مریض، دوا والے مریضوں کی نسبت زیادہ تعداد میں صحتیاب ہوئے۔