سو سال مبارک ہوں ، خلافت ہو مبارک – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مارچ 2008ء میں شامل اشاعت ڈاکٹر امۃالرحمن احمد غزل صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سو سال مبارک ہوں ، خلافت ہو مبارک
مہدی کے زمانے کی صداقت ہو مبارک
چلتے ہیں ترے لوگ ترے نقش قدم پر
آسان ہوئی ہم پر یہ مسافت ہو مبارک
ایمان سے افروز ہوئے ہم سے گناہ گار
اس حال میں آئے جو قیامت ، ہو مبارک
قربانیٔ احوال ہے یہ جاں کو لٹا دیں
آقا تجھے یہ پاک جماعت ہو مبارک