دل و جاں جنہوں نے خداوند پہ وارے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5اکتوبر 2010ء میں مکرم عبدالجلیل عباد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
دل و جاں جنہوں نے خداوند پہ وارے
بہت یاد آئے وہ پیارے ہمارے
شہادت کو اپنے گلے سے لگائے
چلے جب بہادر تو لب مسکرائے
ہماری جو آنکھوں سے پھوٹے ہیں دھارے
بہت یاد آئے وہ پیارے ہمارے
بہت گہرے گھاؤ دل و جاں پہ کھا کر
دلاسا دلائے وہ گھر گھر میں جا کر
و اس کی محبت کے دیکھے نظارے
بہت یاد آئے وہ پیارے ہمارے