دل و نگاہ میں حمد و درود سارے ہیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر2008 ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔
دل و نگاہ میں حمد و درود سارے ہیں
رہِ حیات میں جینے کے یہ سہارے ہیں
کشاں کشاں سے چلے آرہے ہیں اہلِ وفا
سرور و کیف میں ڈوبے ہوئے نظارے ہیں
یہ کون آیا عجب رنگ ہیں فضاؤں میں
یہ کس کے آنے پہ مسرور چاند تارے ہیں
ہیں خوش نصیب ملا سایۂ شجر ایسا
کہ جس کی چھاؤں میں لطف و سرور سارے ہیں